ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی طلبہ کے مارکس کارڈس اب دستیاب ہونگے آن لائن 

ایس ایس ایل سی طلبہ کے مارکس کارڈس اب دستیاب ہونگے آن لائن 

Tue, 24 Jul 2018 22:06:56    S.O. News Service

بنگلورو24؍جولائی (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2017-18میں ایس ایس ایل سی کے سالانہ اور سپلمنٹری امتحان دینے والے طلبہ کو اب ان کے مارکس کارڈس آن لائن ہی دستیاب ہونگے۔

اس ضمن میں کرناٹکا سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مارکس کارڈس کو آن لائن فراہم کرنے کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے متعارف کیے گئے ’ڈیجی لاک‘ سسٹم کے سہارا لیتے ہوئے’ اسٹوڈنٹ ایچیومنٹ ٹریکنک سسٹم ‘( ایس اے ٹی ایس) کو اپنایا گیا ہے، جس میں طالب علم کے آدھار کارڈ نمبر کو شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق امسال ریاست کرناٹکا میں سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی 14,387 اسکولوں کے جملہ 7,44461طلبہ نے ایس ایس ایل سی کا امتحان دیا تھا۔ ان میں سے کُل 5,81,518طلبہ کامیاب ہوئے اور 1,62,943طلبہ ناکام رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب طلبہ کے مارکس کارڈس چھپائی کے مرحلے میں ہیں اور اگست کے پہلے یا دوسرے ہفتے میںیہ مارکس کارڈ طلبہ کے فراہم کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ کارڈس آن لائن دستیاب بھی ہونگے۔طلبہ اپنا آدھار کارڈ نمبر داخل کرکے مارکس کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔خیال رہے کہ ریاست میں یہ نظام پہلی مرتبہ متعارف کروایا جارہا ہے۔

’ڈیجی لاک‘ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلبہ کو مرکزی سرکار کے ویب سائٹ پر جاکراپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کرنا ہوگا۔اس وقت موبائل پر عارضی پاس ورڈ(او ٹی پی) موصول ہوگا۔ اس کے بعد طالب علم کو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ داخل کرنا ہوگا۔تب جاکر ڈیجی لاک سے اپنا مارکس کارڈ حاصل کیا جاسکے گا۔ سیکنڈر اسکول اکزامنیشن بورڈ کے آفیسر نے بتایا کہ موبائل نمبر کو ڈیجی لاک سے جوڑتے ہی مارکس کارڈ وہاں پر دستیاب ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ کوئی مارکس کارڈ کی نقل تیار نہ کرسکے یا پھر کسی او رکا مارکس کارڈ ڈاؤن لوڈ نہ کرسکے اس تعلق سے بھی حفاظتی تدابیر کی گئی ہیں اور اس کا سرور بورڈ کے کنٹرول میں رہے گا۔طالب علم اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ داخل کرنے پر ہی ڈیجی لاک میں موجود مارکس کارڈ حاصل ہوگا۔

اس نئے نظام سے طلبہ کو بہت سہولت ہوگی۔اب انہیں مارکس کارڈ یا اس کی نقل حاصل کرنے کے لئے محکمہ جاتی دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ وہ جہاں سے چاہیں اور جب بھی چاہیں اپنے مارکس کارڈ کا پرنٹ آؤٹ حاصل کرسکیں گے۔اس سے طلبہ کا وقت اور پیسہ بھی بچے گااور جلد سے جلد کام نمٹانے میں مدد ملے گی۔

تعلیمی سال 2017-18میں جو طلبہ ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوئے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

1۔5191سرکاری اسکولوں سے285594طلبہ شریک ہوئے ۔214545کامیاب اور 71049فیل ہوگئے ۔
2۔ 3269امدادی اسکولوں سے 208227طلبہ شریک ہوئے۔ 158819کامیاب اور 49408فیل ہوگئے۔
3۔ 5927غیر امدادی اسکولوں سے 2050640طلبہ شریک ہوئے۔ 208154کامیاب اور 42486فیل ہوگئے۔


Share: